عوام سے 30 کروڑ لوٹ کر بیرون ملک فرار کی کوشش کرنیوالا مبارک شاہ گرفتار

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے نے سادہ لوح افراد سے 30 کروڑ روپے لوٹ کر بیرون ملک فرار ہونیوالے پشاور کے مبارک شاہ کو گرفتار کر لیا۔ مبارک شاہ شاہین ائرلائنز کی پرواز پر دبئی جا رہا تھا۔ اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے پر روکا گیا تو اس نے تسلیم کیا کہ وہ ایک فراڈ کیس میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے مزید انکوائری کی تو پتہ چلا کہ 30 کروڑ روپے کے میگا سکینڈل کا مرکزی کردار ہے اور نیب پشاور کو مطلوب ہے۔ اس نے پشاور میں 100 سے زائد افراد سے یہ رقم قریشی انوسٹمنٹ کمپنی کے نام پر حاصل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن