ملالہ فنڈ میں سے 70لاکھ ڈالرز دوردراز علاقوں کےلئے تعلیمی منصوبے پر خرچ کرنے کا فیصلہ

Apr 13, 2014

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے ملالہ فنڈ میں سے 70لاکھ ڈالرز کی رقم ملک کے دوردراز علاقوں کےلئے تعلیمی منصوبے پر خرچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ‘ یہ 3 سالہ منصوبہ 3مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ تعلیم کے ایک منصوبے کے لیے ملالہ کی طرف سے قائم کئے گئے فنڈ کی رقم کو حکومت نے استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔36مہینوں کے اس منصوبے کو تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا ایک خاکہ پہلے مرحلے میں تیار کیا جائے گا، جو چھ مہینے تک جاری رہے گا۔ اس پر کام اٹھارہ مارچ کو شروع ہوچکا ہے۔دوسرے مرحلے میں اس منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے گا، یہ مرحلہ دو برس میں مکمل ہوگا۔تیسرے مرحلے میں دستاویزات مکمل کی جائیں گی۔
 ملالہ فنڈ /خرچ

مزیدخبریں