لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعید لاہور میں پرنسپل تسنیم فاروق کی زیرنگرانی ڈینگی آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پرٹی ایم او شالیمار ٹاؤن ملک طارق، ڈی ڈی او شالیمار ٹاؤن، زاراخالد، ڈاکٹرعمیرہ، فرخندہ سلیم ، پروفیسر سعادت،طاہرہ خانم، ویگرموجود تھے۔ امتیاز فرید نے بتایا کہ لاہور میں اس مرض کا آغاز2010 میں ہوا اور 375اموات ہوئیں۔اسکے بعد تمام سرکاری مشینری متحرک ہوگئی اور ہر گزرتے سال میں شرح اموات کم ہوئی۔ گیندا گل داوء دی اور پودینہ کے کم از کم تین گملے آپ اپنے گھروں میں رکھ لیںتو کافی حد تک ڈینگی لاروا سے بچا جا سکتا ہے۔
گھر میں گیندا، گل دائودی، پودینہ کے گملے رکھ لیں تو ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے: امتیاز فرید
Apr 13, 2014