اسرائیل کے پاس ایران پر حملے کی صلاحیت نہیں: جمی کارٹر

دبئی (اے این این) سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے ایران کے خلاف کسی بھی صورت میں فوجی کارروائی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران ایٹم بم بنالے تب بھی امریکہ کو اس پر حملہ نہیں کرنا چاہیے۔ امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں جمی کارٹر نے کہاکہ اسرائیل کے پاس ایران پر حملے کی فوجی صلاحیت نہیں ہے۔ اسرائیل زیادہ سے زیادہ 12سو میل کے فاصلے تک حملہ کر سکتا ہے۔ موجودہ فوجی صلاحیت کے ساتھ اگر تل ابیب تہران کے خلاف فوجی کارروائی کرتا ہے تو یہ خود اسرائیل کےلئے ایک خطرہ ہے کیونکہ اتنی دور کارروائی اسرائیلی فوج کے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں واقع ملک پر حملہ یا فوجیں اتارنے کی صلاحیت صرف امریکہ کے پاس ہے۔


 جمی کارٹر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...