ممبئی (آن لائن) وزارتِ عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار نریندر مودی کی ریٹائرڈ سکول ٹیچر اہلیہ یشودابین سے شادی کے بارے میں خبر منظر عام پر آنے کے بعد ان کے خلاف حلف کی خلاف ورزی کرنے پر کانگریس نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کانگریس پارٹی نے الیکشن کمشن سے درخواست کی ہے کہ ’فرضی‘حلف نامہ داخل کرنے کے الزام میں بی جے پی کے وزارتِ عظمی کے امیدوار نریندر مودی کے خلاف کارروائی کی جائے ۔وزیرِ قانون کپل سبل کی قیادت میں ایک وفد نے الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور کہا کہ نریندر مودی نے جب گجرات کے اسمبلی انتخابات کے لیے 2001 سے 2012 کے درمیان چار مرتبہ اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے تو حلف ناموں میں نہ کبھی اپنی اہلیہ کا ذکر کیا اور نہ ان کے اثاثوں کا حالانکہ قانوناً وہ یہ معلومات فراہم کرنے کے پابند تھے۔
نریندرمودی/کانگرس مطالبہ