شامی فوج پر زہریلی گیس کے نئے حملے کا الزام

Apr 13, 2014

دمشق(اے پی پی) شام کی حزب اختلاف نے سرکاری فوج پر زہریلی گیس کے ایک نئے حملے کا الزام لگاےا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق کے نواحی علاقہ الحرستا میں شامی فوج نے زہریلی گیس کا نیا حملہ کیا ہے اور اس کے نتیجے میں متعدد مقامی مکینوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ حملے کا شکار ہونے والوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔شامی حزب اختلاف کے ارکان نے گز شتہ روز بشارالاسد کی حکومت پر دمشق کے نواحی علاقوں حرستا اور جبر میں کیمیائی ہتھیاروں کے متعدد حملے کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔
شامی فوج /زہریلی گیس

مزیدخبریں