فوجی عدالتوں اور 18ویں، 21ویں آئینی ترامیم کیخلاف درخواستیں، فل کورٹ آج سے سماعت کریگا، متعدد اہم مقدمات کیلئے 6 بنچ بھی تشکیل دیدیئے گئے

اسلام آباد(آن لائن) 18 ویں،21ویں آئینی ترامیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ آج پیر سے سپریم کورٹ میں ڈرون حملوں کے خلاف درخواست، قومی اسمبلی کے 4حلقوں میں دھاندلی، سندھ پولیس کی جانب سے بکتر بند گاڑیوں کی خریداری، منو بھیل کے خاندان کے اغوا اور انسانی اعضاء کی خریدو فروخت سے متعلق از خود نوٹس سمیت کئی مقدمات کی سماعت ہوگی۔ جس کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان نے 6 الگ الگ بنچز تشکیل دے دیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن