لاہور (نامہ نگار) لاہور کے علاقے نواب ٹائون پولیس نے 7سالہ بچی کی 20سالہ نوجوان سے شادی کی کوشش ناکام بنا دی۔ دولہا، اسکا والد اور لڑکی کے والدین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ دبئی ٹائون میں چشتیاں بہاولنگر کا رہائشی عباس نامی شخص اپنی 7سالہ بچی سمیرا کی شادی 20سالہ لڑکے خضرحیات کے ساتھ کر رہا ہے۔ جس پر پولیس نے چھاپہ مارا اور شادی رکوا کر دولہا خضرحیات، لڑکے اور لڑکی کے والدین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ لڑکی سمیرا کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔