امریکی کامیڈی شو میں اسلام پر تنقید، فرید زکریا نے میزبان کو کھری کھری سنا دیں

Apr 13, 2015

نیویارک (نمائندہ خصوصی) معروف امریکی مسلم صحافی فرید زکریا نے اسلام پر کھلی تنقید کرنے پر امریکی کامیڈی شو کے میزبان کو کھری کھری سنا دیں۔ کامیڈین بل مہر نے جب اسلام کو بُرے خیالات کا مجموعہ قرار دینے کی بات کو دہرایا تو سی این این کے صحافی فرید زکریا نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ وہ 1.6 ارب افراد کے دل و دماغ انکے مذہب کی توہین کرکے نہیں جیت سکتے۔ اصلاح کیلئے دلائل دیتے ہوئے مذہب کی تکریم کا خیال رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف مغرب کی تعریف کے حصول کیلئے ایسا کر رہے ہیں جس کا مذہبی اصلاحات کے حوالے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں