عوام کے مسائل جاننے کیلئے ناروے کے وزیر اعظم ٹیکسی ڈرائیور بن گئے

اوسلو (نیٹ نیوز) حکمران جب اپنے ووٹرز کی رائے جاننا چاہتے ہیں تو وہ سروے کراتے ہیں تاہم ناروے کے وزیر اعظم نے اس بارے میں نیا طریقہ اپنایا۔ وزیر اعظم جنز سٹولٹن برگ نے ڈرائیوروں والا یونیفارم پہنا، کارڈ آویزاں کیا اور ٹیکسی لے کر دارالحکومت اوسلو کی سڑکوں پرنکل پڑے۔ وزیر اعظم کا خیال تھا کہ لوگ ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ بلاتکلف اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ لیکن لوگوں نے انہیں پہچان لیا۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کی شائد وزیر اعظم نے یہ نوکری کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...