مقتول مزدوروں کی فوری تدفین سے انکار پر پولیس کا ورثا پر تشدد، احتجاج

رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) دہشت گردی کی واردات کے دوران شہید کئے جانیوالے13 مزدوروں کے ورثا پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر فوری تدفین کیلئے دبائو انکار کرنے پر پولیس کا مقتولین کے ورثاء پر تشدد، اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ بلوچستان میں دہشت گردی واردات کے دوران شہید کئے جانے والے 13مزدوروں کے ورثاء پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ کوٹ سبزل فوری تدفین کیلئے دبائو ڈالتی رہی۔ اس موقع پر فوری تدفین سے انکار کرنے پر کوٹ سبزل پولیس نے چک 212 پی کے رہائشی قمر دین پر تشدد بھی کیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکار مقتولین کے ورثاء کے گھروںمیں گھس گئے اور غمزدہ خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ کوٹ سبزل کے غیرذمہ دارنہ رویے کیخلاف مقتولین کے ورثا اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور میڈیا کو بتایا کہ پولیس ان پر دبائو ڈال رہی ہے، میتوں کی آمد کے ساتھ ہی فوری تدفین کی جائے، انکار پر پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...