تحریک انصاف کے الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کو 21 اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا

Apr 13, 2015

لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق ٹربیونل نے عمران خان کو 21 اپریل کو طلب کرلیا۔ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد اور یوسف گبول پر مشتمل انٹرا پارٹی الیکشن ٹربیونل نے پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں سے متعلق معاملے میں پارٹی چیئرمین عمران خان کو دس اپریل کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ اس پر انٹرا پارٹی الیکشن ٹربیونل نے اب عمران خان کو یہ پوچھنے کے لئے 21 اپریل کو طلب کرلیا ہے کہ انہوں نے ٹربیونل کے حکم کی تعمیل کیوں نہیںکی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 21 اپریل کو انٹرا پارٹی الیکشن ٹربیونل میں پیش ہونگے، وہ 10 اپریل کو ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹربیونل کے روبرو پیش نہیں ہوسکے تھے۔

مزیدخبریں