اسلام آباد (آئی این پی) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ چینی صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے ہو چکی ہے، جس کا ابھی اعلان نہیں کریں گے جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر کے پاکستان بارے بیان کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی کے بیان پر انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ حکومت کا حصہ ہیں، ان کے جوابی بیان پر مزید تبصرے کی ضرورت نہیں۔ گزشتہ روز آئی این پی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی صدر جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں، ان کے دورے کی تاریخیں طے ہو چکی ہیں تاہم ابھی حکومت تاریخوں کا اعلان نہیں کر سکتی۔
چینی صدر کے دورہ کی تاریخ طے ہو چکی اعلان کرنا مناسب نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
Apr 13, 2015