بہاولپور: 4 ہندوئوں کی اغوا کے بعد مسلمان لڑکی سے مبینہ زیادتی، چاروں گرفتار

Apr 13, 2015

بہاولپور (نامہ نگار) بہاولپور سے تقریباً 30کلو میٹر دور یزمان سٹی پولیس نے چک 101ڈی بی کی رہائشی 18سالہ (ص) کے ساتھ مبینہ طور پر اغوا اور زیادتی کرنے کے الزام میں 4 ہندوئوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزموں میں مکیش، راجو، کیلاش، تارا رام کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے چک نمبر 101ڈی بی کے رہائشی سعید احمد جو محنت مزدوری کرتا ہے کی 18سالہ بیٹی (ص) 4-4-15کو گھر سے گئی واپس نہ آئی جس پر اس کے والد اور گھر والوں کو تشویش ہوئی جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی مبینہ طور پر برآمد کرلی اور اُسے میڈیکل کے لئے متعلقہ ہسپتال بھجوا دیا اور 4 ملزموں ہندوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مکیش، راجو، تارا رام، کیلاش کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے ملزم بھی چک 101ڈی بی کے رہائشی ہیں۔

مزیدخبریں