پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) پنڈی بھٹیاں کے محلہ فاروق اعظم کے قریب گندم کی فصل سے نامعلوم 4 سالہ بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے، بچے کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشان ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے بچے کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔