بھکر+ میانوالی + سیالکوٹ (نامہ نگاران) منکیرہ میں 2 معصوم بہنوں ،میانوالی میں 2 نو عمر لڑکوں، سیالکوٹ میں خاتون سے زیادتی کی گئی۔تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ بوری خیل میں قیصر خان نے12/13سالہ فرحان کے ساتھ اس وقت زیادتی کی جب وہ سودا سلف لینے کیلئے گھر سے نکلا تھانہ پپلاں کے علاقہ میں نصیر، سجاد کو موٹر سائیکل دینے کا جھانسہ دے کر ساتھ لے گیا اور دو دیگر افراد کے ساتھ اس سے زیادتی کر دی۔ پولیس نے بچوں کے لواحقین کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ مراد پور پولیس کے مطابق پکا گڑھا کا اطہر اپنے ہمسائیوں کے گھر آتا جاتا تھا گذشتہ روز اس نے عاصمہ بی بی کو پکڑا اور اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں بھکر میں اوباش شخص رمضان نے غربت کی ماری دو کمسن بہنوں کو نشہ آور ٹافیاں دے کر زیادتی کر ڈالی۔ بھائی کے آنے پر ملزم فرار ہوگیا۔ بعداز ایف آئی آر ملزم کو منکیرہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم رمضان کے خلاف مقدمہ نمبر 84 زیر دفعہ 336.337J تھانہ منکیرہ میں درج کر لیا گیا۔منکیرہ کے نواحی علاقہ گوہر والا کے ایک گھر میں 6 سالہ ببلی اور 8 سالہ پروین کو اکیلا دیکھ کر ملزم رمضان نے زیادتی کی۔
بھکر: 2 معصوم بہنوں، میانوالی 2 نو عمر لڑکوں، سیالکوٹ میں خاتون سے زیادتی
Apr 13, 2015