مانانوالہ: سٹینڈ پر ٹائم کے تنازعہ پر رکشہ ڈرائیوروں نے تشدد کرکے ساتھی کو مار ڈالا

مانانوالہ (نامہ نگار) رکشہ سٹینڈ پر ٹائم کے تنازع پر دو رکشہ ڈرائیوروں نے بہیمانہ تشدد کرکے ایک بچی کے باپ رکشہ ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔  بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز رکشہ سٹینڈ میں پہلے رکشہ نکالنے کے جھگڑا پر ملزمان یاسین، وقاص نے طالب حسین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کر ڈالاجسے سینے اور نازک اعضاء پر چوٹیں آنے پر تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہارگیا۔ مقتول کے کزن شوکت نے ملزمان کے خلاف مقدمہ کے لئے تھانہ مانانوالہ میں درخواست دے دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...