گجر پورہ: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، بڑا بھائی چھوٹے کے ہاتھوں قتل

Apr 13, 2015

لاہور (نامہ نگار) گجر پورہ کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گجر پورہ کے علاقہ بھٹیاں کے رہائشی 32سالہ محمد طارق کا اپنے چھوٹے بھائی الیاس کے ساتھ جائیداد کے تنازع پر کئی دفعہ جھگڑا ہو چکا تھا۔ گزشتہ روز الیاس نے محمد طارق پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرادی اور مقدمہ درج کرکے الیاس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔ پولیس کے مطابق مقتول محمد طارق کی دو بیویاں ہیں اور وہ تین بچوں کا باپ ہے۔

مزیدخبریں