لاہور (نامہ نگار) گڑھی شاہو پولیس نے مبینہ طور پر 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کی رہائشی بچی 7 سالہ (ر) کے گھر والے باہر گئے ہوئے تھے کہ اس دوران محلے دار شاہد انکے گھر میں داخل ہوگیا اور اس نے مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن بچی کے شورمچانے پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔