برطانیہ کی سماجی شخصیات کی ڈی سی او جہلم سے ملاقات ،سہولت سنٹر کے قیام پر مبارکباد

جہلم (رپورٹ:  وقار ملک) برطانیہ میں نامور شخصیات یاسر خان سے چودھری قمر عباس، چودھری اجمل، میڈیا سنٹر کے ڈائریکٹر کے وقار ملک ،ڈاکٹر قادر ملک نے ڈی سی او جہلم سے ملاقات کر کے انہیں سہولت سنٹر کے قیام اور اس کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ یاسر خان نے کھاریاں میں بچیوں کے سکول کی ازسرنو تعمیر کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کو گھر گھر پہنجانے پر یقین رکھتی ہے۔ذوالفقار گھمن نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی پالیسیاں مثبت اور شاندار انداز میں اپنا اہداف پورا کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سمندر پار پاکستانیوں کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج اوورسیز کمیشن قائم ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کھاریاں سکول کے لئے سہولت سنٹر کے انچارج مسٹر چودھری ماجد کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ضلع گجرات کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے سکول کی تعمیر کیلئے کام کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...