فیصل آباد: گدھوں کی کھالیں اتارنے والے 4 ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں جھوک کھرلاں کے علاقے میں گدھوں کی کھالیں اتارنے والے چار ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم گدھوں کی کھالیں اتار رہے تھے کہ اہل علاقہ نے پکڑ لیا۔ ملزموں نے اعتراف کیا گدھے کی کھال 6 سو روپے فی کس کے حساب سے فروخت کرتے تھے اور گدھوں کا گوشت قصابوں کو بیچ دیتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن