یورپی پارلیمنٹ میں کشمیرپر دوسری بین الاقوامی خواتین کانفرنس21 اپریل کو ہوگی

برسلز (آن لائن) بلجیم کے درالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی عمارت میں کشمیرپر دوسری سالانہ بین الاقوامی خواتین کانفرنس21 اپریل بروز منگل کو منعقد ہوگی۔ اس ایک روزہ کانفرنس کا انعقادکشمیرکونسل یورپی یونین اورانٹرنیشنل کونسل فار ہیومن ڈیولپمنٹ (آئی سی ایچ ڈی) نے کیا ہے۔ کانفرنس کے منتظم اور کشمیرکونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے برسلز میں جاری اپنے ایک بیان کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین اور بچے بھارتی مظالم سے بہت زیادہ متاثرہ ہوئے ہیں اور تحریک آزادی کشمیرمیں بھی خواتین اور بچوں کا کرداربہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میںہزاروں خواتین ایسی ہیں جو بھارتی جیلوں میں قید اپنے بیٹوں، بھائیوں یا شوہروں کی گھر واپسی کی منتظرہیں ۔انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 26برس کے دوران دس ہزار کے لگ بھگ کشمیریوں کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کر دیا ہے جن کی مائیں، بہنیں اور بیویاں انتہائی کرب کی زندگی گزار رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن