پسرور (نامہ نگار) قلعہ احمد آباد میں زیر تعمیر پل کی وجہ سے 4گھنٹے ٹریفک بند رہی اور پسرور نارووال روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ ٹریفک کی بندش کے دوران وہاں 6 باراتیں پھنس گئیں تاہم ٹریفک بند ہونے کی خبرآن ائر ہونے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے ٹریفک بحال کروائی۔ عوامی حلقوں نے پل کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
قلعہ احمد آباد میں زیرتعمیر پل کے باعث 4 گھنٹے ٹریفک جام، 6 باراتیں پھنس گئیں
Apr 13, 2015