حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوجائے تو دنوں میں ملکی مسائل کا حل ممکن ہے: ڈاکٹر قدیر

Apr 13, 2015

لاہور (آئی این پی) ممتاز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نیک ٹھیک ہوجائے تو دنوں میں ملکی مسائل کا حل ممکن ہے، سیاسی جماعتوں کی اپوزیشن اور حکومت میں سوچ میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے، ملک کو کرپشن اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے حکمرانوں کا سنجیدہ ہونا ضروری ہے جو نظر نہیں آتا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد اقتدار میں سیاسی جماعتوں اور فوجی حکمرانوں نے ملک اور قوم کیلئے کچھ کرنے کی بجائے صرف اپنے مفادا ت کا تحفظ کیا ہے جسکی وجہ سے آج پاکستان بجلی کی لوڈشیڈنگ، کرپشن، مہنگائی اور بے روز گاری کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا شکار ہے۔

مزیدخبریں