عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو جوڈیشل کمشن میں بے نقاب کرینگے: اعتزاز احسن

Apr 13, 2015

لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ دھاندلی ثابت ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہے گا، پیپلزپارٹی کے پاس پہلے بھی دھاندلی کے ثبوت ہیں مگر دھاندلی کے مزید ثبوت بھی جمع کئے جا رہے ہیں، عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کو جوڈیشل کمشن میں بے نقاب کر یں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس بھی عام انتخابات میں ہونیوالی بدترین دھاندلی کے متعلق کافی ثبوت موجود ہیں ہم جوڈیشل کمشن میں انہیں پیش کرکے ثابت کرینگے کہ پنجاب میں پاکستانی تاریخ کی بدتر ین دھاندلی ہوئی اور جن لوگوں نے بھی دھاندلی کی انہیں قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

مزیدخبریں