راولپنڈی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بھٹو قتل کیس کی سماعت (آج) پیر کو ہوگی۔ عدالت نے تمام ملزموں کو سماعت کے حوالے سے نوٹس جاری کررکھے ہیں۔ پانچ گرفتار ملزموں اعتراز شاہ ، شیر زمان، رفاقت، حسنین گل اور مفتی عبدالرشید کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ضمانت پر رہا ہونے والے سابق سی پی او سید سعود عزیز، سابق ایس پی راول ٹائون خرم شہزاد اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونگے۔