نیویارک (نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نومولود بچوں کو اینٹی بائیوٹکس دینے سے ان میں موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ معروف بین الاقوامی جریدے پیڈیاٹرک جرنل میں چھپنے والی تحقیق میں 2سال کی عمر تک 12ہزار بچوں کا معائنہ کیا گیا۔ جس کے بعد دیکھا گیا کہ پیدائش کے بعد جن بچوں کو مختلف اینٹی بائیوٹکس دی گئیں ان کا وزن دوسرے بچوں کے مقابلے میں بہت زیادہ تھا۔