لندن (بی بی سی اردو) مالٹا میں ہونیوالے ایک ریفرنڈم میں موسمِ بہار میں ہجرت کرنیوالے پرندوں کو انڈے دینے سے پہلے شکار کرنے پر پابندی کی تجویز کو مسترد کردیا گیا۔ ریفرنڈم میں کانٹے دار مقابلہ ہوا اور نصف سے کچھ زیادہ ووٹ شکار جاری رکھنے کی حمایت میں ڈالے گئے۔ پابندی کیلئے مہم چلانے والوں نے شکست تسلیم کرلی ہے۔ شکار جاری رکھنے کے حق میں تقریباً 51 فیصد ووٹ پڑے اور نتائج کے اعلان کے بعد شکار کے حامیوں نے ملک میں خوب جشن منایا ہے۔ شکاریوں کی انجمن کے سربراہ پریسی کیلاسیون نے ریفرینڈم کے نتیجے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور انکا کہنا ہے کہ شکار مالٹا کی روایات کا ایک لازمی جز ہے۔ دوسری جانب شکار کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اب موسم بہار کے فاختہ اور بٹیر کے سالانہ شکار کو روکنا بہت مشکل ہوگا۔
ریفرنڈم
مالٹا: ریفرنڈم میں پرندوں کے شکار کی اجازت
Apr 13, 2015