ہائی وے پٹرول نے 20 ملزم پکڑ لئے 300 کلو مردہ گوشت برآمد

Apr 13, 2015

لاہور (نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول نے مختلف جرائم میں ملوث 2اشتہاریوں سمیت 20ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے اشتہاری ملزمان اکبر اور نذر حسین،عدالتی مفرور ملزم عبدالرشید کوگرفتار کیا جبکہ ناجائز اسلحہ کے ملزمان کلیم عباس ، شفقت علی ، شرافت علی، شبیر کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا ہے ۔ دریں اثناء  32 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان رب نواز، ظہیر احمد، شفیع اللہ کو گرفتار کیا جبکہ عبدالغفور سے 120 گرام چرس اور محمد اسلم سے 300کلو مردہ گوشت برآمدکر کے گرفتار کیا ہے۔  حسین ، محمد حسین، غلام یٰسین اورساجد جہانگیر کو گرفتار کر کے چوری شدہ لکڑی برآمد کی۔

مزیدخبریں