نہری نظام میں شمولیت سے کسانوں کو احترام ملا : ڈپٹی جی ایم پیڈا

Apr 13, 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی(پیڈا) کے ڈپٹی جنرل مینیجر شائق حسین عابدی نے کہا کہ کسانوں کی نہری نظام میں شمولیت کے بعد انہیں عزت و احترام ملا۔ صوبہ بھر کے مختلف پانچ ایریا واٹر بورڈز میں پیڈا سٹاف کی محنت سے کسان تنظیموں نے نہری نظام کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے کام شروع کر دیا اور آئندہ گجرات، پاکپتن اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بھی اس نظام کے تحت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کسان تنظیموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مختلف ایریا واٹر بورڈز کے 22 ایسے افسران کو دیگر ایریا واٹر بورڈز میں تبدیل کر دیا گیا جو گزشتہ 3 سال سے ایک ہی ایریا واٹر بورڈ میں کام کر رہے تھے۔

مزیدخبریں