مکرمی! خبر آئی ہے وزیراعظم جمہوریہ پاکستان محمد نواز شریف اپنے طبی معائنہ کے لیے لند ن جارہے ہیں۔یہ ہمارے ملک کی دنیا بھر مین تضحیک نہیں تو اور کیا ہے۔ ہمارے لیڈرز اس ملک کے لیے جینے مرنے کی قسمیں کھاتے ہیں اور حال یہ ہے کہ نزلہ زکام الرجی بھی ہوجائے تو بیرون ملک دوڑتے ہیں۔ابھی پچھلے دنوں وزیراعظم صاحب نے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کے ہمراہ غریب مستحق افراد میں ہیلتھ کارڈتقسیم کررہے تھے کہ اب غریبوں کو اپنے علاج معالجے کے لیے اپنے آپ کو فروخت نہیں کرنا پڑے گا۔دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ ملک کے بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں معیاری علاج کی سہولت میسر نہیں ۔باقی دیہی علاقوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔وزیر اعظم کے طبی معائنے پر سرکاری خزانے سے خطیررقم صرف ہوگی۔پہلے ملک سے سرمایہ اور قوم کی دولت حکمران اشرافیہ باہر لے گئے۔اپنا سرمایہ باہر دوسروں کو ملک میں سرمایہ کرنے کی ترغیب دے رہے ۔ یہ دورنگی منافقت نہیںتو اور کیا ہے۔ (چوہدری فرحان شوکت ہنجر الاہور)
”وزیراعظم پاکستان کا طبی معائنہ لندن میں“
Apr 13, 2016