حقوق نسواں بل میں غیر اسلامی پہلوﺅں کی اصلاح ضروری ہے: رفیعہ فاطمہ

Apr 13, 2016

ملتان (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی شعبہ خواتین پنجاب کی نائب صدر رفیعہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حقوق نسواں بل میں کئی غیر اسلامی پہلو ہیں جن کی اصلاح از حد ضروری ہے۔ کرپشن دراصل فساد فی الارض کی ایک شکل ہے جس کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی ہر سطح پر کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی حلقہ 196 شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ ”حیاءکانفرنس“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے ضلعی ناظمہ ارم امین، صوبائی حلقہ 196 کی ناظمہ زاہدہ اسلام نے کہا کہ امہات المومنین کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ رہنما جماعت اسلامی شعبہ خواتین محمودہ بیگم، عشرت فاطمہ، ہما محسن، نسرین محمود اور روبینہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت اسلامی خواتین کے جذبات و احساسات کا مکمل ترجمہ ہے ہمیں دین کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر چلنا چاہئے۔

مزیدخبریں