بچوں کو تعلیم فراہم کر کے پاکستان کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بااعتماد قیادت مہیا کی جا سکتی ہے: میاں عطا محمد مانیکا

Apr 13, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور میاں عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ آج کے بچے کل کے رہنما ہیں، ان بچوں کو تعلیم دے کر پاکستان کو اعلی تعلیم یافتہ اور بااعتماد قیادت مہیا کی جا سکتی ہے، قائداعظم نے طالب علموں کوپاکستان کا مستقبل کہا ہے،اسی اہمیت کے پیش نظر حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ادارے تخلیقات پاکستان کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں منعقدہ بچوں کا انعام گھر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ادارے کے چیئرمین یونس عزیز ملک،منتظم اعلی جاوید آفرید کے علاوہ اساتذہ، والدین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں