حج پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائیگا‘ وزیراعظم نے منظوری دیدی

Apr 13, 2016

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) حج پالیسی برائے سال 2016ء کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کر دیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے حج پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔ پالیسی کے تحت سرکاری اور نجی کوٹہ کا اعلان کیا جائیگا۔ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے فضائی کرایہ اور سعودی عرب میں قیام کے دوران عازمین کی سہولیات کے بارے میں بتا دئیے جائیگا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور حج پالیسی کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں