بیجنگ(این این آئی)چین نے بحیرہ جنوبی چین میں متنازع جزیروں سے متعلق جی سیون ممالک کے بیان پر اپنے سخت رد عمل میں کہا ہے کہ ان ممالک کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے باز رہنا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل جی سیون ممالک کے وزرا نے جاپان میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے ’یکطرفہ طور پر دھمکی آمیز، پر تشدد یا پھر اشتعال انگیز اقدام‘ کے مخالف ہیں جس سے خطے میں تناؤ میں اضافہ ہوتا ہو۔امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، جرمنی اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے اپنے اس بیان میں چین کا نام نہیں لیا تھا۔