کلبھوشن کو سزائے موت، مودی سرکار میں کھلبلی، قونصلر رسائی کا مطالبہ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی جاسوس کو سزائے موت سنانے پر مودی سرکار میں کھلبلی مچ گئی، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کسی بھی حد تک جانے کی گیدڑ بھبکیاں دینے لگے، کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا مطالبہ کر دیا۔ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کلبھوشن یادیوکو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ راجناتھ سنگھ نے کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال کا اعتراف تو کر لیا لیکن ساتھ ہی بھارت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام ایک بار پھر پاکستان پر لگا دیا۔ انہوں نے بھارتی جاسوس کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا مطالبہ بھی کیا۔ بھارتی وزیر داخلہ فاروق عبداللہ کے بیان پر بھی انتہائی مایوس نظر آئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...