بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز زیرغور

لاہور (سپیشل رپورٹر) الیکشن سے قبل حکومت کی جانب سے آخری بجٹ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اگلے مالی سال کے لئے 15 فیصد اضافہ کی تجویز زیرغور ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت چند روز قبل ہونے والے اجلاس میں اس پر غور کیا گیا تھا جس میں یہ تجویز دی گئی تھی کہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے تاہم میٹنگ کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے یہ تجویز دی گئی ہے کہ تنخواہوں میں 10 فیصد کی بجائے 15 فیصد اضافہ کیا جائے۔ اس بارے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق اضافہ زیادہ ہو سکتا ہے کیونکہ اگلے مالی سال سے پہلے الیکشن ہیں اور دیگر صوبوں کے مقابلے میں حکومت پنجاب ملازمین کو خوش کرنے کے لئے پانچ فیصد اضافہ خود کردے کیونکہ اگر وفاقی حکومت نے 10 فیصد اضافہ کا اعلان کیا تو پنجاب اس سال 15 فیصد اضافہ کا اعلان کر سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...