چیئرمین واپڈا‘ ممبر واٹر‘ فنانس کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین واپڈا، ممبر واٹر اور ممبر فنانس کی میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو 19 اپریل کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین واپڈا، ممبر فنانس اور ممبر واٹرکو قوانین اور میرٹ کے برعکس تعینات کیا‘ تینوں آسامیوں کیلئے اشتہار جاری نہیں کیا گیا جو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی اور اہل امیدواروں کی حق تلفی ہے۔ قوانین کے خلاف تعیناتی کی بناء پر واپڈا جیسے قومی ادارے میں تمام انتظامی امور درہم برہم ہو چکے ہیں لہٰذا عدالت چیئرمین واپڈا، ممبر فنانس اور ممبر واٹر کی تعیناتیاں کالعدم قرار دے۔ سرکاری وکیل نے وفاقی حکومت اور واپڈا کا جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر واپڈا کے سینئر افسر کو ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہونے کی بھی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...