لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی کا حکم ہوا میں اڑانے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا اور اس حوالے سے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ ضلعی حکومت نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کرایا جا رہا۔
مال روڈ پر جلسے، جلوسوں کی پابندی ہائیکورٹ نے تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیدیا، حکومت سے جواب طلب
Apr 13, 2017