اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں ہیپاٹائٹس کی بیماری سے بچنے کی ادویات کی نرخ سے متعلق اپیلیں سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ دیکھنا ہے کس قانون کے تحت ادویات کے نرخ کا تعین کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے میں عوامی مفاد کا بڑا ایشو نظر آ رہا ہے۔ جبکہ ڈریپ کے اندر بہت ساری چیزیں دیکھ رہا ہوں ادویات کی قیمتوں سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کو بھی دیکھنا پڑے گا۔ وفاقی حکومت افراد کے مجموعے کا نام ہے جو مل کر فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ ایک اہم معاملہ ہے اس کی سماعت آج (جمعرات کو) کی جائے گی۔