اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز میں ایئرہوسٹس کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کرنے پر ایک مسافر کو برمنگھم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 791 میں پاکستانی نڑاد برطانوی مسافروں پر مشتمل 5 افراد کا ایک گروپ ایک ساتھ سفر کر رہا تھا، جن میں سے 2، 3 افراد نے جہاز کے ٹوائلٹ میں جاکر سگریٹ نوشی کی۔ذرائع کے مطابق جب ایئرہوسٹس نے انھیں منع کیا تو انھوں نے بدتمیزی شروع کردی، جس پر ایئرہوسٹس نے پائلٹ کو شکایت کی اور لینڈنگ کے بعد مذکورہ گروپ میں شامل ایک مسافر کو گرفتار کرلیا گیا، جو ایئرہوسٹس سے بدتمیزی میں ملوث تھا۔