مظفر آباد(صباح نیوز)آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں راجہ موڑ کے مقام پر پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوٹلی میں راجہ موڑ کے مقام پر پاک فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس سے دو جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو آزاد کشمیر کے ہسپتا ل منتقل کردیاگیا۔حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدار محمد عمران اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔