ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے ”انصاف کی دیوی“ کے مجسمہ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اسلامی پارٹیوں کے رہنماﺅں کو مذاکرات کیلئے اپنی رہائشگاہ پر بلالیا۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا میں خود اسے پسند نہیں کرتی، یہ ایک یونانی مجسمہ ہے۔یاد رہے اس مجسمے کی تنصیب پر اسلام پسندوں نے مظاہرے کئے۔ اسے تباہ کرکے اسلامی علامات والا مجسمہ لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔