گڈانی: شپ بریکنگ انڈسٹری پھر ترقی کی راہ پر گامزن، جہاز لنگر انداز

کوئٹہ (بیورو رپورٹ/ ایجنسیاں) گڈانی شپ برےکنگ ےارڈ کی صنعت اےک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہوگئی ہے مزےد دوبحری جہاز شپ ےارڈ مےںلنگر انداز ہوگئے۔ تفصےلات کے مطابق سانحہ گڈانی کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے آئل ٹےنکر کی کٹائی پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد کنٹےنر بردار اور کارگو بحری جہازوں کے سکرےپ کرنے کےلئے گڈانی شپ برےکنگ ےارڈ مےں لنگر انداز ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز مزےد دوبحری جہاز گڈانی شپ برےکنگ ےارڈ کے پلاٹ نمبر 116 پر 20ہزار مےٹرک ٹن وزنی اورپلاٹ نمبر 88 پر26 ہزار پانچ سو مےٹرک ٹن وزنی بحری جہاز سکرےپ بننے کےلئے لنگر انداز ہوگئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائرےکٹر ماحولےات انجےنئر محمد خان اوتمانخےل سےفٹی کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لےتے رہے۔ پاکستان شپ برےکرز اےسوسی اےشن گڈانی کے چےئرمےن اخلاق مےمن ، وائس چےئرمےن عبدالغنی، معروف صنعتکار عارف ڈار اور سہےل غنی کی جانب سے بحری جہازوںکی شپ ےارڈ مےں لنگر انداز ہونے کی خوشی مےں لنگر کا انتظام کےاگےا، شپ برےکنگ ےارڈ مےں ناکارہ بحری جہازوں کی کٹائی کے پےشے سے وابستہ محنت کشوں نے سکرےپ بننے کےلئے نئے بحری جہازوں کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزےر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور چےف سےکرےٹری بلوچستان کی کوششوں اور شپ برےکنگ ےارڈ کے حوالے سے رےگولےٹری اتھارٹی کے قےام کے بعد دنےا کی تےسری بڑی گڈانی شپ برےکنگ ےارڈ بہتری کی جانب گامزن ہوگئی ہے حادثات کی شرح نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور محنت کشوں کےلئے روزگار کے نئے مواقع بھی پےدا ہونا شروع ہوگئے ہےں واضح رہے کہ گڈانی شپ برےکنگ ےارڈ مےں تجارتی سرگرمےاں تےز ہونے کےساتھ ملک مےں سرےاسازی اور اسٹےل ری رولنگ انڈسٹری خسارے سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...