ہندو لڑکی سے شادی کرنیوالے مسلمان نوجوان پر ہندو یووا واہنی کے غنڈوں کا سرعام تشدد

لکھنو¿ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ کی قائم کردہ انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے غنڈوں نے میروت میں ہندو لڑکی سے شادی کرنے والے مسلمان لڑکے کو گھر میں گھس کر مارا پیٹا اور اسکی بیوی پر بھی تشدد کیا۔ پھر پولیس کے ذریعے میاں بیوی کر سرعام تذلیل کرائی۔ پولیس دونوں کو پکڑ کر تھانے لے گئی۔ بتایا گیا کہ مظفر نگر کے محمد وسیم نے چند روز قبل ایک ہندو لڑکی سے محبت کی شادی کی اور مخالفین سے بچنے کیلئے میروت میں آ کر ایک کمرہ کرائے پر لے لیا۔ کمرے کے مالک نے ہندو یووا واہنی کے مقامی گینگ کو اطلاع کر دی جس پر 20 کے قریب غنڈے گھر میں گھس گئے اور وسیم کو بری طرح مارا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم نے ”لوجہاد“ کیا ہے، وہ لڑکی کا مذہب تبدیل کرنا چاہتا ہے جسے ہم برداشت نہیں کرینگے۔ پولیس نے جوڑے کو کئی گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...