سرفراز ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے موزوں انتخاب ہے : جاوید میانداد

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کے سابق عظم بلے باز جاوید میانداد نے سرفراز احمد کو قیادت کیلئے سب سے موزوں امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمے داری بھی سونپ دینی چاہیے۔ سرفراز کی ٹیم میں مستقل جگہ ہے کیونکہ وہ دو فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کر رہا ہے لہٰذا اس وقت ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے وہی سب سے موزوں انتخاب ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب ماضی جیسی نہیں رہی، ان کی موجودہ ٹیم میں کئی نئے کھلاڑی موجود ہیں اور اگر پاکستان اس ٹیم سے ٹیسٹ سیریز ہارے گی تو یہ بڑا المیہ ہو گا۔انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں بابر اعظم، شاداب خان اور حسن علی کی کارکردگی کو سراہتے کہا کہ یہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور ان کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن