لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال انگلینڈ میں ہونیوالی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے شاہد آفریدی سمیت 8 سفیروں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سری لنکا کے کمار سنگاکار اور نیوزی لینڈ کے شین بونڈ ‘ پاکستان کے شاہد آفریدی، بنگلہ دیش کے حبیب البشر، انگلینڈ کے آئن بیل، آسٹریلیا کے مائیک ہسی، بھارت کے ہربھجن سنگھ،ا اور جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ شامل ہیں۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ چمیئنز ٹرافی کے آغاز میں 50 دن باقی ہیں اور ہم ان 8 بہترین کرکٹرز کو اپنے چمپیئن ایمبسیڈرز کے طور اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔یہ پروگرام ان عظیم کھلاڑیوں کو نئے کرکٹ کے مداحوں کی نئی نسل اور کھلاڑیوں کو یکجا کرے گا کھلاڑی ہماری کرکٹ کے ذریعے اچھے پراجیکٹ اور کھیل کا سدا بہار ورثہ چھوڑیں گے۔یہ کھلاڑی آئی سی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے مہارت اور اچھے مشوروں سے نوازیں گے اور مجھے یقین ہے کہ چمپیئنز ٹرافی کے 15 میچوں میں ہم سب ان کے تجزیوں کو پڑھ کر محظوظ ہوں گے۔شاہد آفریدی کا نے کہا کہ خوش ہوں کہ چیمپیئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کیا گیا، جن کھلاڑیوں کیخلاف بین الاقوامی کرکٹ کھیلی تھی ان کھلاڑیوں کے بہترین گروپ میں شامل ہونا خوش قسمتی ہے۔چیمپیئنز ٹرافی ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جس کو پاکستان نے کبھی نہیں جیتا اور اب بھارت، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے ساتھ ایک مشکل گروپ میں ہے۔پاکستانی ٹیم کو اپنی صلاحیت پر بھروسہ کرنا چاہیے کیونکہ کامیابی کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔