آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عثمان خٹک سے نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاءکی ملاقات

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامر ذوالفقارخان نے 106ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا ءکوپنجاب پولیس کی آئی ٹی ریفارمز کے ساتھ ساتھ لا اینڈ آرڈر، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔106ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا ء کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عثمان خٹک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کورس کے شرکا ءکو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامر ذوالفقار نے صوبے میں لاءاینڈ آرڈر، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ شرکا ءکونیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں دہشتگرد عناصر کےخلاف جاری کاروائیوں، بین الصوبائی چیک پوسٹوں، سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ریورائن فورس اور اینٹی رائٹ فورس سمیت دیگر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن