نیا قانون جبری شادیوں سے تحفظ فراہم کریگا: پاکستانی ہندو خواتین

Apr 13, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں ہندو خواتین کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے قانون سے جبری شادیوں، اغوا اور زبردستی عقیدہ چھڑانے سے تحفظ فراہم کریگا۔ نئے قانون کے تحت ان کی شادیاں رجسٹر ہوں گی اور انہیں اپنی شادیاں ثابت کرنا آسان ہوں گی۔ پاکستان میں اسوقت 30 لاکھ ہندو رہائش پذیر ہیں۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ نئے قانون میں ہندو لڑکیوں کو طلاق اور دوبارہ شادی کا حق دیدیا گیا ہے۔

مزیدخبریں