برازیلیا(آن لائن+اے ایف پی)برازیل کی سپریم کورٹ نے 9 وزیروں اور3گورنروں سمیت 108 سیاست دانوں کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔خبرایجنسی کے مطابق برازیل میں 108سیاستدانوں کیخلاف کرپشن کیسزکھل گئے ، برازیل کی سپریم کورٹ نے29 سینیٹرزاوردونوں ایوانوں کے سپیکروں سمیت 42 ارکان کیخلاف بھی تحقیقات حکم دیدیا۔سیاست دانوں پر سرکاری تیل کمپنی کے ٹھیکے بڑی تعمیراتی کمپنی کو دینے اور رشوت لینے کے الزامات ہیں۔تعمیراتی کمپنی کے 77 سابق ملازمین سیاستدانوں کروڑوں ڈالر رشوت دینے کا اعتراف کرچکے۔صدرمائیکل تیمر کے چیف آف سٹاف،وزیرخارجہ اورانفراسٹرکچرکے وزیربھی تحققیات کی زدمیں آگئے۔